17 اپریل 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج پورے علاقے کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتی ہیں۔

ابنا: جنرل فیروز آبادی نے آج تہران میں یوم مسلح افواج کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نہ صرف کسی بھی حملے کی صورت میں ایران کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتی ہیں بلکہ وہ پورے علاقے کا دفاع کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مغرب کی طرف سے ایران کی دی جانے والی فوجی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ جب مغرب والے آلماتی مذاکرات میں ایران کی منطق کے سامنے بےبس اور لاجواب ہو گئے تو انہوں نے ایران کے خلاف خلاف فوجی کارروائی کی بات کرنا شروع کر دی کیونکہ آلماتی مذاکرات مغرب والوں کے لیے ایک اسٹریٹجک شکست تھی۔ جنرل فیروز آبادی نے کہا کہ امریکہ بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی طاقت و صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ایران کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑے گا۔دوسری جانب ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل عطاء اللہ صالحی نے ایران پر صہیونی ریاست کے ممکنہ حملوں کے جواب میں ایرانی افواج کی طاقت و توانائي پر زور دیا ہے۔جنرل عطاء اللہ صالحی نے صیہونی حکام کے ان دعووں کے جواب میں کہ اسرائیل اکیلا ہی ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کہا کہ ایرانی افواج بھی تنہا صہیونی ریاست کی ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

.......

/169